پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا اپنا مجوزہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کے باعث پی ٹی آئی قیادت نے جلسہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کچھ دیر بعد اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
سیاسی حلقوں کے مطابق سیکیورٹی، سفارتی مصروفیات اور وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی انتظامات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔