امریکا ایران مذاکرات: جے یو آئی کا جمعہ کو ملک گیر مظاہرے مؤخر کرنے کا اعلان

image

حکومتِ پاکستان کی درخواست پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر جمعہ کو ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کر دیے ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری پر مشتمل حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا کہ بین الاقوامی مہمانوں کی آمد اور جنگ بندی مذاکرات کی اہمیت کے باعث مظاہرے ملتوی کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے وفد کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والی عوامی بے چینی سے آگاہ کیا اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی پر جے یو آئی نے جذبۂ خیر سگالی کے تحت احتجاجی کال واپس لے لی۔

اب جماعت کی جانب سے 12 اپریل 2026 کو مردان میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US