25 ارب 28 کروڑ روپے کی لاگت سے "لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ" کا افتتاح

image

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لیاری میں 25 ارب 28 کروڑ روپے کی لاگت سے "لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ" کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

چار سالہ مدت میں مکمل ہونے والے اس میگا منصوبے کے تحت علاقے میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بہتری، برساتی نالوں کی صفائی اور بیوٹیفکیشن کے کام کیے جائیں گے۔

منصوبے کے پہلے فیز پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ زیرِ زمین کیبلز کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس منصوبے سے لیاری کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور شہریوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی، جبکہ انہوں نے حکام کو معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر کام کی رفتار تیز رکھنے کی ہدایت بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US