وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شروع ہونے والے اہم مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی، جس میں امریکی وفد کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شریک تھے۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے وفود کی تعمیری مذاکرات میں دلچسپی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری کا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔