وزیر داخلہ کا اسمگلنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔دورے کے موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل جواد ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کو فورس کی آپریشنل تیاریوں اور انسدادِ منشیات و اسمگلنگ کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 14 ہزار کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد ہے۔

محسن نقوی نے فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کراچی سے عراق تک فیری سروس کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ زائرین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر دونوں محاذوں پر اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور حکومت فورس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US