پاکستان کے لیے ڈیزل کی بڑی مقدار لے کر آنے والا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لائبیریا سے منسلک بحری جہاز ”لامو“ پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوچکا ہے، جو ایمسٹرڈیم سے 57 ہزار 650 میٹرک ٹن ڈیزل لے کر آیا ہے۔
پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز فوٹکو ٹرمینل پر ڈیزل کی منتقلی کا عمل مکمل کرے گا۔
متعلقہ ذرائع کے مطابق اس نئی کھیپ کی آمد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔