اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 30 سے 35 منٹ تک جاری رہی۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل مینول کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر کروائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد دیگر افراد کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
پارٹی رہنماؤں سمیت بیرسٹر گوہر کو بھی واپس لوٹنا پڑا جبکہ عمران خان کی بہنیں فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔