وزیراعظم کی امیرِ قطر سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال اور تعاون پر گفتگو

image

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے دوحہ کے دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے امیری دیوان میں اہم ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔

امیرِ قطر نے وزیرِاعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام، سفارتی روابط کے فروغ اور عالمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ توانائی کی سپلائی چینز کے تسلسل کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر پاک-قطر دوطرفہ تعلقات، دفاع، توانائی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔بعد ازاں امیرِ قطر نے وزیرِاعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US