لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم، بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی برقرار

image

وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے کتابوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی کو درست قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے تمام احکامات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم “سوموٹو” نوعیت کا تھا، جسے اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے ختم کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں جسٹس علی باقر نجفی کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلے ایگزیکٹو کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، اور عدلیہ اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ کن ممالک سے تجارتی تعلقات قائم کرے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ اگر عدلیہ تجارت سے متعلق ہدایات جاری کرے گی تو یہ اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ تاہم، درخواست گزاروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے تحفظات کے لیے حکومت سے رجوع کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US