مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکا ایران کے 20 ارب ڈالر کے اثاثے جاری کرنے پر آمادہ

image

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت واشنگٹن ایران کے 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے بدلے ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہوگا، جو عالمی برادری کے لیے ایک بڑی پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کچھ اہم معاملات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ خاص طور پر یورینیم کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار اور ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی مدت کے تعین پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر باقی معاملات طے پاگئے تو یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US