امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے ’سمندر کے راستے ایران کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔‘ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی 'غلط اور غیر دانشمندانہ فیصلہ' ہے۔
- سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کے آرمی چیف کی تہران آمد کے بعد امریکہ کی جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے
- ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول دوبارہ سنبھال رہی ہے
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ 'بہت اچھی بات چیت' جاری ہے تاہم امریکہ ایران کو آبنائے ہرمز کے معاملے پر بلیک میل نہیں کرنے دے گا
- ایران نے افزودہ یورینیم امریکہ منتقل کرنے کے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی
- امریکہ کی مزید ایک ماہ کے لیے ممالک کو روسی تیل خریدنے کی اجازت
امریکہ کا ناکہ بندی کے ذریعے ایران سے سمندری تجارت مفلوج کرنے کا دعویٰ، واشنگٹن کے ساتھ کسی حتمی معاہدے سے بہت دُور ہیں، قالیباف