صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے خلیج میں امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایران کے پرچم بردار کارگو جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا کر اسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے اس امریکی کارروائی کو ’مسلح بحری قزاقی‘ اور ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ قرار دیتے ہوئے ’جلد جواب‘ دینے کا عندیہ دیا ہے۔
- امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ’ناکہ بندی کی خلاف ورزی‘ پر 900 فٹ طویل ایرانی کارگو جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا کر اسے قبضے میں لے لیا
- آبنائے ہرمز میں ایرانی کارگو جہاز پر قبضہ ’مسلح بحری قزاقی‘ اور ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ ہے جس کا جلد جواب دیا جائے گا: ایران
- صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اُن کی ٹیم پیر کی شام اسلام آباد پہنچے گی
- اسلام آباد میں مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات، ریڈ زون میں سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند
- ’غیر ضروری، حد سے زیادہ مطالبات اور موقف میں بار بار تبدیلی‘: ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے دور کی رپورٹس ’درست نہیں‘
- شہباز شریف کا مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ: ’پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا‘
امریکہ کی جانب سے ایرانی کارگو جہاز پر قبضہ ’مسلح بحری قزاقی‘ اور ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ ہے جس کا جواب دیا جائے گا: ایران