عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

image

ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے ممکنہ جوابی اقدامات کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 5.13 ڈالر بڑھ کر 95.51 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 89.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

عالمی گیس مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں قیمت تقریباً 2 فیصد بڑھ کر 2.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایک ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی جہاز کو نشانہ بنا کر اسے روکا اور تحویل میں لے لیا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US