محسن نقوی کی امریکی سفارتخانے آمد، سیکیورٹی و سفارتی امور پر اہم گفتگو

image

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو کی۔

امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US