حکومت اور آئی ایف سی کے درمیان معاہدہ، اسمارٹ میٹرنگ منصوبے کا آغاز

image

اسلام آباد میں پاور ڈویژن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدہ طے پا گیا ہے جسے بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے کے تحت ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں تقریباً ایک کروڑ بجلی کنکشنز پر اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے تحت پاور سیکٹر کے ترسیلی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ اسمارٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی چوری کی روک تھام، بلنگ میں شفافیت اور نظام کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مسابقت کے باعث اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ نئے کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دی جا رہی ہے۔

منصوبے کے تحت مرحلہ وار روایتی میٹرز کو ختم کر کے مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام اپنایا جائے گا جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اس اقدام سے ریکوری میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور پاور سیکٹر میں مجموعی اصلاحات کو فروغ ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US