صدر مملکت آصف علی زرداری کا آئندہ دنوں میں چین کا سرکاری دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری 24 یا 25 اپریل کو چین روانہ ہو سکتے ہیں، جبکہ یہ دورہ 5 سے 6 روز پر مشتمل ہوگا۔ دورے کے دوران چینی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ علاقائی و عالمی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔