ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملات کے حوالے سے ’پر امید نہیں‘۔ اسماعیل بقائی کے مطابق ’اگر یہ کہا جائے کہ ایک حد تک بدگمانی موجود ہے… تو یہ بالکل فطری بات ہو گی۔‘ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں ثالث نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
- امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ایران
- افزودہ یورینیم کے ذخائر کی منتقلی ایران کے ایجنڈے کا حصہ نہیں، اسماعیل بقائی
- چین کا امریکہ کی جانب سے ایرانی جہاز تحویل میں لیے جانے پر 'تشویش' کا اظہار
- ایران امریکہ سے مذاکرات جاری رکھنے پر تیار، مگر ہر قیمت پر نہیں: ابراہیم عزیزی کی الجزیرہ سے گفتگو
- ایران نے امریکی بحری جہازوں کو ڈرونز کی مدد سے نشانہ بنایا ہے: ایرانی میڈیا کا دعویٰ
- امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ’ناکہ بندی کی خلاف ورزی‘ پر 900 فٹ طویل ایرانی کارگو جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا کر اسے قبضے میں لے لیا
- آبنائے ہرمز میں ایرانی کارگو جہاز پر قبضہ ’مسلح بحری قزاقی‘ اور ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ ہے جس کا جلد جواب دیا جائے گا: ایران
امریکہ کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ایران ’پُرامید نہیں‘،روس کی ثالثی میں مدد کی پیشکش