امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع کا امکان بہت کم ہے۔ اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ’ایرانی کبھی طاقت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع کا امکان بہت کم ہے
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ 'ایرانی کبھی طاقت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔'
- امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفیروں کی سطح پر مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے جمعرات کو ہوگا
- چین کے صدر شی جنپنگ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کی آمدورفت جاری رہنی چاہیے
- روس کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں ثالث نہیں ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اگر معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کا بہت کم امکان ہے: ٹرمپ