پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
یہ پابندی اب 24 مئی 2026 کی صبح 4:59 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔
نوٹم تفصیلات کے مطابق پابندی کے دائرے میں تمام بھارتی رجسٹرڈ طیارے، بھارتی ایئرلائنز/آپریٹرز کے زیرِ استعمال طیارے، اور بھارتی فوجی پروازیں شامل ہیں۔
یہ پابندی پاکستان کے دونوں پرواز انفارمیشن ریجنز (کوئٹہ، کراچی اور لاہور) پر لاگو ہوگی۔
یاد رہے کہ یہ سلسلہ اپریل 2025 میں شروع ہوا تھا اور ماہانہ بنیادوں پر جاری ہے۔ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کی ایئرلائنز کو طویل راستے اپنانے پڑ رہے ہیں جس سے لاکھوں ڈالر کا اضافی ایندھن خرچ ہوتا ہے۔