پنجاب حکومت کا اسپتالوں سے میتیں گھر منتقل کرنے کی سروس کا آغاز

image

پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں اسپتالوں سے میت کی گھر منتقلی کی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ریسکیو 1122 نے ہولی فیملی اسپتال، بینظیر بھٹو اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں بوتھ قائم کردیے ہیں۔

ضلعی ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کے مطابق، میت منتقلی سروس کے لیے ابتدائی طور پر 7 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ پہلے دن ہی تین میتوں کو اسپتالوں سے ان کے گھروں تک منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ڈی سیزڈ ٹرانسفر سروس پنجاب حکومت کا ایک پروجیکٹ ہے، جس کے تحت صوبے میں راولپنڈی سمیت تین اضلاع میں پائلٹ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ہولی فیملی، بینظیر بھٹو اسپتال، ڈی ایچ کیو اور آر آئی سی میں بوتھ قائم کردیے گئے ہیں، جہاں شہری اس سروس سے استفادہ کرسکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US