علامہ محمد اقبال کی 86 ویں برسی آج عقیدت سے منائی جارہی ہے

image

حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی 88ویں برسی آج پورے پاکستان خصوصاً کشمیر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کی فکر و شاعری کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم ہونے کا شعور دیا، جس نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ ان کے نزدیک کشمیر محض ایک خطہ نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کی بیداری اور احساس کی علامت تھا، جسے انہوں نے اپنی شاعری میں بارہا موضوع بنایا۔

ماہرین کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی پاکستان سے وابستگی اور قربانیاں اقبال کے نظریے کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہیں۔ آج بھی ان کا پیغام امتِ مسلمہ کے لیے رہنمائی اور بیداری کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US