پاک بحریہ نے تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

image

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاک بحریہ نے تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میزائل کے ذریعے لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، جس میں اس کی عملی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل ایک مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ سسٹم ہے، جو ہوا سے سمندر کی سطح پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ تجربے کے دوران میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، جبکہ اس موقع پر آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US