امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ تاہم تہران نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے کوئی وفد بھیجے گا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں اُن اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک ایرانی وفد اسلام آباد روانہ ہوا ہے۔
- ایران کے پارلیمانی سپیکر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ دوبارہ لڑائی شروع ہوئی تو تہران ’میدانِ جنگ میں نئے پتے کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے‘
- دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی بدھ کو ختم ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس میں توسیع کا امکان ’انتہائی کم‘ ہے
- امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ تاہم تہران نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے کوئی وفد بھیجے گا۔
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اب بھی سکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں نظر آتی ہیں اور سڑکوں پر ’اسلام آباد ٹاکس‘ کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔ تاہم فضا میں بے یقینی بھی موجود ہے
- تجزیہ کاروں کے مطابق تہران میں اس حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایرانی عوام سے ایسے مطالبات کیے جا سکتے ہیں جنھیں وہ پورا کرنے کے لیے تیار نہیں
- ادھر چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 'معمول کی آمد و رفت' کو برقرار رکھا جانا چاہیے
اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں مگر ابہام موجود: امریکی نائب صدر کی روانگی آج متوقع، ایران کا ’کوئی وفد تاحال پاکستان نہیں گیا‘