حیدرآباد میں خوش قسمتی سے ریل حادثہ ٹل گیا

image

حیدرآباد کے علاقے اولڈ وحدت کالونی میں واقع گڈو چوک کے قریب ریلوے ٹریک ٹوٹنے کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک مال گاڑی کی آمد سے قبل دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا، تاہم ڈرائیور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کو روک لیا، جس سے ممکنہ ڈی ریلمنٹ (پٹری سے اترنے) کا واقعہ پیش آنے سے بچ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریلوے کا تکنیکی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور مرمتی کام شروع کیا، جس کے بعد متاثرہ ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ معمول پر آ گئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US