سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
اہلخانہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مرحومہ گزشتہ کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں کے باعث زیرِ علاج تھیں، تاہم آج وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔