لاہور میں بھی ایل پی جی اضافی قیمت پر فروخت، ادارے غائب

image

کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں بے قابو اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، جہاں سرکاری نرخ 304 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں گیس 500 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

دکانداروں کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے زائد قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں، جس کے باعث وہ سرکاری نرخ پر گیس فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف فوری کارروائی کرے اور سرکاری ریٹ پر فراہمی یقینی بنائے۔

دوسری جانب شہریوں نے بھی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کردیا ہے اور کچن کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں اور دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US