فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ایک شہید سپاہی کی پر اعتماد بیٹی کی شکایت کرنے کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں موجود شہید سپاہی کی بیٹی عاصم منیر سے کہتی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ ہمیشہ سیلاب کے پانی کا رخ ان کے گھر کی طرف کر دیتا ہے۔
فیلڈ مارشل نے بچی سے کہا پریشان نہ ہوں، آئندہ وہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا، پاک فوج کے سپہ سالار اسٹاف کو بھی ہدایت کرتے ہیں کہ وڈیرے کو میسیج کردیں، آئندہ ایسا نہ کرے ورنہ تمہارا پانی کہیں اور پہنچ جائے گا۔