جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا، مذاکراتی وفد بھیجنے کے سوا ایران کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ’عظیم معاہدہ‘ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے ایران پر جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ ایرانی حکام بھی امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ تاہم تہران نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے کوئی وفد بھیجے گا۔
  • امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس مذاکراتی وفد پاکستان بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں اور یہ کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتے
  • امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق تاحال کوئی بھی وفد پاکستان روانہ نہیں ہوا
  • دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی تیاریاں کی جا رہی ہے لیکن پھر بھی ابہام موجود ہے۔ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی ہے
  • ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔ جبکہ ایران کے پارلیمانی سپیکر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ دوبارہ لڑائی شروع ہوئی تو تہران ’میدانِ جنگ میں نئے پتے کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے‘

جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا، مذاکراتی وفد بھیجنے کے سوا ایران کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US