بانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے دیا جائے، مولانا فضل الرحمان

image

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کر کے انہیں سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے رابطے ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو یہ ادراک کرنا ہوگا کہ ان کی سرزمین پر موجود امریکی اڈے ان کے اپنے نقصان کا باعث بنے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے پالیسیوں میں مستقل بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ثالثی کے ذریعے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ موجودہ حالات عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو دیگر عالمی طاقتیں بھی اس تنازع کا حصہ بن سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US