وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد کی اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی باضابطہ تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بطور ثالث کردار ادا کرتے ہوئے ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے، اور اس سے قبل ایران کی مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مخلصانہ اور مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔