وفاقی دارالحکومت میں 6 عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی مکمل

image

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ سے قبل وفاقی دارالحکومت میں 6 عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی مکمل کرلی ہے، جس سے مجموعی طور پر تقریباً 35 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق سیکٹر آئی-12 کی مویشی منڈی سب سے زیادہ 20 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی، جبکہ سنگجانی منڈی 6 کروڑ 25 لاکھ اور ضیاء مسجد کے قریب قائم منڈی 5 کروڑ روپے میں دی گئی۔ اسی طرح سلطانہ فاؤنڈیشن کے مقام پر قائم منڈی ڈھائی کروڑ، جاپان روڈ منڈی 62 لاکھ اور بھارہ کہو مویشی منڈی 61 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نیلامی کی مجموعی رقم میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس عمل میں 104 بولی دہندگان نے حصہ لیا۔

سی ڈی اے کے مطابق اس سال پہلی مرتبہ مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو منظم اور محفوظ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US