ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں میں شادی کے 5 سال بعد ایک ہی وقت میں 3 بچوں کی پیدائش

image

ضلع وہاڑی کے ایک نواحی گاؤں میں شادی کے پانچ سال بعد ایک ہی وقت میں تین بچوں کی پیدائش نے گھر میں خوشیوں کی لہر دوڑا دی۔

اہلخانہ کے مطابق محمد طارق اور ان کی اہلیہ اقراء بی بی کے ہاں بیک وقت دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی ولادت ہوئی، جس پر خاندان میں مسرت کا ماحول ہے۔

بچوں کے والد محمد طارق کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک ساتھ تین خوشیوں سے نوازا ہے، جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق تینوں نوزائیدہ بچے اور والدہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، جبکہ اہل علاقہ بھی اس منفرد خوشی میں خاندان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US