لاہور احتساب عدالت: وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کے ریڈ وارنٹس معطل

image

احتساب عدالت لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران کے ریڈ وارنٹس معطل کرتے ہوئے انہیں سرینڈر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ملزمان سے متعلق جاری اشتہاری قرار دینے کے احکامات میں بھی نرمی کی، اور ان کے ریڈ وارنٹس کو معطل کردیا۔

عدالت کے جج رانا محمد عارف نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل (Right to Fair Trial) کا حق حاصل ہے۔ فیصلے میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ مارچ 2021 میں دونوں افراد کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد کیس کی آئندہ کارروائی میں ملزمان کی پیشی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US