وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال

image

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور جاری امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیش رفت اور خطے میں استحکام و امن کے فروغ کیلیے سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلیے سفارتی روابط جاری رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US