ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ ادھر ایرانی میڈیا کو دیے بیان کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس نے خلاف ورزی کے مرتکب دو جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
- امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں
- پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس نے خلاف ورزی کے مرتکب دو جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے
- ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کے ساتھ ساتھ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا
- اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات کا امکان تھا تاہم ایران اور امریکہ کی جانب سے اپنے وفود پاکستان روانہ نہیں کیے گئے
- ایران کے ایک سینیئر مشیر مہدی محمدی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان ’بے معنی‘ ہے اور یہ ’اچانک حملے کے لیے مزید وقت حاصل کرنے کی چال ہے‘
جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے ’دو جہاز تحویل لے لیے‘