امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت اوول آفس میں اسرائیلی اور لبنانی حکام کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
- ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان
- امریکی صدر کا ایران میں ’سخت گیروں‘ اور ’اعتدال پسندوں‘ کے درمیان اختلافات کا دعویٰ، قالیباف اور پزشکیان سمیت ایرانی قیادت کی تردید
- اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایران کو ’تاریکی اور پتھر کے دور‘ میں دھکیلنے کی دھمکی
- جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے دوران صحافی امل خلیل کی ہلاکت، آخری رسومات کے دوران ہزاروں افراد کی شرکت
- امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 33 بحری جہازوں کو روکا گیا ہے
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع، ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی ’کوئی جلدی نہیں‘