عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچے گا: ایران کے پاس اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسِتھ کے مطابق امریکہ کا مشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اور ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرے‘۔ ادھر پاکستانی اور ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
  • پاکستانی اور ایرانی ذرائع نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کی غرض سے جمعہ کی رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے
  • امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسِتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کا مشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرے‘
  • پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران ایران، امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے
  • کویتی فوج کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کو عراق سے لانچ کیے گئے دو ڈرونز نے کویت کے شمالی علاقے میں واقع دو سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں نقصان ہوا ہے
  • ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کا سلسلہ آج چھٹے روز میں داخل، ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں
  • ایرانی قیادت کا اتحاد کا پیغام، صدر ٹرمپ کے قیادت میں اختلافات سے متعلق دعوؤں کی تردید

عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچے گا: ایران کے پاس اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیر دفاع


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US