امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسِتھ کے مطابق امریکہ کا مشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اور ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرے‘۔ ادھر پاکستانی اور ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
- ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد جمعے کی شب پاکستان پہنچ رہا ہے
- امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسِتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کا مشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرے‘
- پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران ایران، امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے
- کویتی فوج کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کو عراق سے لانچ کیے گئے دو ڈرونز نے کویت کے شمالی علاقے میں واقع دو سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں نقصان ہوا ہے
- ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کا سلسلہ آج چھٹے روز میں داخل، ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں
- ایرانی قیادت کا اتحاد کا پیغام، صدر ٹرمپ کے قیادت میں اختلافات سے متعلق دعوؤں کی تردید
عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچے گا: ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا اچھا اور دانشمندانہ موقع ہے، امریکی وزیر دفاع