حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

image

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بوجھ ڈال دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل بھی اسی شرح سے 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں نئی قیمتوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد صارفین کو مزید مہنگے ایندھن کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US