پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے لیے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ عراقچی اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاہم اس دورے کی مدت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس سے پہلے ایرانی حکام نے کہا تھا کہ عراقچی پاکستان کے علاوہ عمان اور روس کے دورے بھی کریں گے۔
- وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے پاکستان آئیں گے
- ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد جمعے کی شب پاکستان پہنچ رہا ہے
- امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسِتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کا مشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرے‘
- پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران ایران، امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے
- کویتی فوج کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کو عراق سے لانچ کیے گئے دو ڈرونز نے کویت کے شمالی علاقے میں واقع دو سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں نقصان ہوا ہے
- ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کا سلسلہ آج چھٹے روز میں داخل، ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں
- ایرانی قیادت کا اتحاد کا پیغام، صدر ٹرمپ کے قیادت میں اختلافات سے متعلق دعوؤں کی تردید
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد، ٹرمپ کا وٹکوف اور کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ