ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ’پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے لیے‘ اسلام آباد آمد، امریکی وفد ’سنیچر کو پاکستان جائے گا‘

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے لیے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ عراقچی اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاہم اس دورے کی مدت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس سے پہلے ایرانی حکام نے کہا تھا کہ عراقچی پاکستان کے علاوہ عمان اور روس کے دورے بھی کریں گے۔
  • ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ایرانی حکام کے مطابق ’دو طرفہ معاملات کا جائزہ لیں گے اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کریں گے‘
  • وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے سنیچر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے
  • وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ نے ’یقینی طور پر ایران کی جانب سے پیش رفت‘ دیکھی ہے۔
  • امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسِتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کا مشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرے‘

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ’پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے لیے‘ اسلام آباد آمد، امریکی وفد ’سنیچر کو پاکستان جائے گا‘


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US