ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کی قیادت میں آنے والے وفد اور عسکری قیادت کے درمیان ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھا۔
دوسری جانب امریکی وفد کی بھی آج پاکستان آمد متوقع ہے، جہاں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تحت مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔