ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورۂ اسلام آباد سے متعلق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ایران کے مشاہدات پاکستان کو بتائے جائیں گے۔‘ ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران سے دوبارہ مذاکرات کے لیے امریکی نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل وفد سنیچر کو اسلام آباد روانہ ہو گا مگر پاکستانی اور ایرانی حکام کے مطابق عراقچی صرف پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
- ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ویڈیو ایرانی سفارت خانے نے جاری کر دی
- اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر پولیس نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز بھی ریڈزون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔
- ادھر وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے سنیچر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے
- پاکستان میں پیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان میں، امریکی وفد کی بھی اسلام آباد آمد کا اعلان تاہم مذاکرات پر ابہام برقرار