صدر آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

image

آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کو الوداع کیا، جبکہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران صدر زرداری چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US