آف گرڈ سولر صارفین کیلئے لائسنس کی ضرورت نہیں، نیپرا

image

نیپرا حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے سولر صارفین جو نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہیں ان کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں اور اس حوالے سے کوئی نئی تجویز بھی زیر غور نہیں۔

نیپرا کے مطابق آف گرڈ سولر سسٹمز پر موجودہ ریگولیشنز لاگو نہیں ہوتے جبکہ قوانین کا اطلاق صرف نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ صارفین پر ہوتا ہے جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہوں۔

حکام نے بتایا کہ نئے ریگولیشنز میں نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ گرڈ سے منسلک سولر صارفین کے لیے لائسنسنگ کے قواعد میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق 25 کلوواٹ اور اس سے کم سسٹمز کے لیے بھی اب لائسنس جاری کیا جائے گا جس پر ایک ہزار روپے فی کلوواٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ منظوری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ذریعے دی جاتی تھی اور کوئی فیس نہیں لی جاتی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US