ڈھاڈر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد حملہ ناکام

image

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق واقعے کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔

معاون محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US