جنگ کے مکمل خاتمے سے متعلق اپنا مؤقف پاکستان کے ساتھ شیئر کر دیا: عراقچی

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتوں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے ’جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت‘ اور جنگ کے ’مکمل خاتمے‘ پر ’اپنے ملک کا اصولی مؤقف وضاحت کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔‘
  • ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتوں میں انھوں نے جنگ کے ’مکمل خاتمے‘ سے متعلق ایران کا ’اصولی مؤقف‘ پاکستان کے ساتھ شیئر کیا ہے
  • ایرانی فوج نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ نے بحری ناکہ بندی جاری رکھی تو جواب دیا جائے گا
  • وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں، تاہم ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں
  • اسی دوران اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے
  • پاکستان میں پیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے

جنگ کے مکمل خاتمے سے متعلق اپنا مؤقف پاکستان کے ساتھ شیئر کر دیا: عراقچی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US