ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق عباس عراقچی نے سب سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں اہم عسکری و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی، جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ، سفیر اور ترجمان بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ عباس عراقچی اپنے دورے کے بعد عمان اور روس کے دوروں پر روانہ ہوں گے۔