ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح سندھ اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔