امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایران نے ابھی ہمیں اطلاع دی ہے کہ وہ اس وقت ایک ’انتہائی بحران کی حالت‘ میں ہے اور وہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ’آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولی دیں۔‘ متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیاہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایران نے ابھی ہمیں اطلاع دی ہے کہ وہ اس وقت ایک 'انتہائی بحران کی حالت' میں ہے اور وہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم 'آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولی دیں‘
- متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے
- قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے امریکہ اور ایران میں ثالثی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر، پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا
- ایران کے نائب وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک کا کہنا ہے کہ امریکہ آزاد ممالک پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنے کے قابل نہیں رہا
- خلیجی ممالک کا ایک سربراہی اجلاس آج جدہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور کیا جائے گا
ایران کی طرف سے جنگ کے خاتمے کی تجاویز کے بعد ٹرمپ کا دعویٰ: ’ایرانی چاہتے ہیں ہم آبنائے ہرمز جلد از جلد کھول دیں‘